ڈکیتی میں مزاحمت پر 2شہریوں پر تشدد، نقدی وموٹر سائیکلیں ہتھیالیں
عبدالرزاق سے 18لاکھ روپے سے زائدچھینے گئے ، فریاد سے بھی لوٹ مارکی گئی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ڈکیتی میں مزاحمت پر 2شہریوں پر تشدد کرکے نقدی،موبائل فونزاورموٹر سائیکلیں ہتھیالی گئیں ، تھانہ بلوچنی کے علاقے میں ٹول پلازہ کا ملازم عبدالرزاق دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بینک میں رقم جمع کرانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا۔ ملزموں نے گن پوائنٹ پر ان سے 18 لاکھ روپے سے زائد نقدی چھین لی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے عبدالرزاق شدید زخمی ہوگیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ دریں اثنا تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں فریاد حسین نے پولیس کو بتایا کہ محلہ فاروق آباد کے قریب ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل اور دیگر سامان چھین لیا۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments