7 روز سے لاپتا 11 سالہ بچہ بحفاظت والدین کے حوالے

7 روز سے لاپتا 11 سالہ بچہ  بحفاظت والدین کے حوالے

پینسرہ (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقے چک نمبر 67 ج ب سدھار کے محلہ حمزہ ٹاؤن سے سات روز قبل پراسرار طور پر لاپتا ہونے والا 11 سالہ علی رضا ولد محمد نفیس بحفاظت گھر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز علی رضا لاہور سے فیصل آباد روانہ ہونے لگا تو لاری اڈہ انتظامیہ نے اسے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ بچے کی جانب سے والدین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر تھانہ ایئرپورٹ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر نیو سبزی منڈی چوکی کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عدنان مغل لاہور پہنچے ، جہاں سے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...