نالہ لئی میں ڈمپنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
ایکوائر کی گئی 309کنال اراضی کی نشاندہی کرکے تجاوزات سے واگزار کرایا جائے ،ڈی سی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیرِ صدارت نالہ لئی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر، ایم ڈی واسا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نالہ لئی میں ڈمپنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملوث گاڑیوں کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ نالہ لئی کے لیے ایکوائر کی گئی تقریباً 309 کنال اراضی کی نشاندہی کرکے اسے تجاوزات سے واگزار کروایا جائے اور سرکاری اراضی کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments