صدر ریاست سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

صدر ریاست سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

عوام کی توقعات پر پورا اترنے ،ریاست کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں کرنا ہونگی ،نجیب خان

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)صدر آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب خان سے مسلم لیگ (ن) کے صدر شاہ غلام قادر نے ملاقات کی۔شاہ غلام قادر نے صدر ریاست کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور، ریاستی معاملات اور خطے میں ترقی و خوشحالی کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر نے اس موقع پر اس امر کی اہمیت پر زور دیا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل کے حل اور خوشحالی کے لیے تمام متعلقہ حلقوں کو اپنا مثبت اور مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے ۔ عوام کی توقعات پر پورا اترنے اور ریاست کی ترقی کے لیے مشترکہ کاوشیں اور باہمی تعاون ناگزیر ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...