معذور کوٹے پر ملازمت کا معاملہ، چیف سیکریٹری اور ڈی جی کے ڈی اے طلب

معذور کوٹے پر ملازمت کا معاملہ، چیف سیکریٹری اور ڈی جی کے ڈی اے طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بینائی سے محروم بہن بھائی کو معذور کوٹے کے تحت مستقل ملازمت نہ دینے پر چیف سیکریٹری سندھ اور ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جنوری کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے 9 اکتوبر 2026 کو ڈی جی کے ڈی اے کو ملازمت سے متعلق احکامات جاری کیے تھے اور تین ہفتوں میں معذور کوٹہ نافذ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وکیل کے مطابق عدالت نے دستیاب اسامیوں پر معذور کوٹہ شفاف طریقے سے نافذ کرنے اور دونوں بہن بھائیوں کو معذور کوٹے کے تحت مستقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی احکامات کے باوجود درخواست گزاروں کو مستقل ملازمت فراہم نہیں کی گئی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ درخواست گزار صائمہ اور مجتبیٰ پہلے کے ڈی اے میں کنٹریکٹ پر تعینات تھے اور دونوں نے ادارے میں دو سے تین سال تک کام کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...