اسلام آباد آئی ٹی پارک کا قیام ترقی کی جانب اہم قدم ،شزہ فاطمہ
قیام وزیر اعظم کی حمایت سے ممکن ہوا ،ہنرمند افراد تیار کرنے میں مدد ملے گی 2030تک آئی ٹی برآمدات 25ارب ڈالر تک بڑھائیں گے ، تقریب سے خطاب
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک ترقی کی جانب اہم قدم ہے ، اس کی تکمیل وزیراعظم شہباز شریف کی حمایت اور رہنمائی سے ممکن ہوئی۔ اس سے ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت اور آئی ٹی برآمدات میں اضا فہ ہوگا ۔ آئی ٹی پارک کے افتتاح کی تقریب گزشتہ روز ہوئی ، وزیراعظم، آئی ٹی کمپنیوں کے سربراہان، حکام، کابینہ کے اراکین اور طلبا نے شرکت کی۔ شزہ فاطمہ نے کہا یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ ایک مکمل ایکو سسٹم ہوگا۔اسے آئی ٹی کمپنیوں، سٹارٹ اپس، فری لانسرز اور تحقیقی سرگرمیوں کے لیے ایک ٹیکنالوجی مرکز کے طور پر تیار کیا گیا ہے ۔ یہ حکومت کا تعمیر کردہ سب سے بڑا ٹیکنالوجی پارک ہے جس کا مقصد کاروباروں کو مصنوعات تیار کرنے اور بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ۔یہ منصوبہ حکومت کے اس ہدف سے بھی منسلک ہے جس کے تحت 2030 تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کو 25 ارب ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ اسلام آباد آئی ٹی پارک ہنرمند پیشہ ور افراد تیار کرنے اور پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments