جھنگ :بزرگ کو مبینہ طور پر زہریلی چیز کھلا دی گئی ،ہسپتال منتقل

جھنگ :بزرگ کو مبینہ طور پر  زہریلی چیز کھلا دی گئی ،ہسپتال منتقل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سبزی منڈی روڈ پر ملک کریانہ سٹور کے قریب مبینہ طور پر ایک بزرگ کو زہریلی یا نشہ آور چیز کھلا دی گئی، جس کے بعد اس کی طبیعت بگڑ گئی۔

ریسکیو 1122 جھنگ کے مطابق 7 اکتوبر 2026 کو کنٹرول روم میں اطلاع موصول ہوئی کہ ایک رکشہ بزرگ مسافر کو اتار کر چلا گیا ہے اور متاثرہ شخص کو سانس لینے میں دشواری کے ساتھ جھٹکے لگ رہے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...