گھر سے نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں اہل خانہ کی غیر موجودگی میں گھر سے نقدی، زیورات، موبائل فون، اوون، ایل ای ڈی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔
اویس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کو دوا دلوانے کے لیے ہسپتال گیا ہوا تھا کہ اس دوران ملزمان مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے سامان نکال کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے درخواست پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments