بجلی کا ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔
بہادر علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان مبینہ طور پر فیسکو کی جانب سے نصب کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا ٹرانسفارمر، تاریں اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments