گوجرہ :رکشے کی ٹکر سے زخمی 75 سالہ شخص بھی دم توڑ گیا
گوجرہ(نمائندہ دنیا)رکشے کی ٹکر سے زخمی ہونے والا 75 سالہ شخص بھی دم توڑ گیا۔ محلہ شالیمار چوک، اعظم لیہ کا رہائشی 75 سالہ عبدالرحمن اپنی 70 سالہ اہلیہ ثریا بی بی کے ہمراہ عزیزوں سے ملنے گوجرہ آیا ہوا تھا۔
دونوں جھنگ روڈ پر پیدل سڑک عبور کر رہے تھے کہ تیز رفتار رکشے نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے ۔ ثریا بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ عبدالرحمن کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حالت تشویش ناک ہونے پر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔دوسرے واقعے میں آصف علی اپنے رکشے میں سیف الرحمن کے ہمراہ مونگی روڈ پر شہر کی جانب آ رہا تھا کہ اڈا بشیر آباد کے قریب تیز رفتار ڈالا رکشے سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں رکشہ الٹ گیا اور اس میں سوار دونوں افراد شدید زخمی ہو گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments