14 سالہ لڑکے سے مبینہ بدفعلی 3ملزموں کیخلاف مقدمہ
سمندری (نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی کے علاقے میں 14 سالہ لڑکے کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنادیاگیا،مدعی مقدمہ کے مطابق اس کا بیٹا محمد سبحان ایک دکان پر ملازمت کرتا ہے۔
واقعے کے روز وہ کام سے فارغ ہو کر گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں عثمان نامی ملزم اسے بہلا پھسلا کر ایک ویران جگہ پر لے گیا، جہاں اس کے دو ساتھی پہلے سے موجود تھے ۔ مدعی کے الزام کے مطابق تینوں ملزمان نے لڑکے سے بدفعلی کی اور اس کی حالت غیر ہونے پر اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments