میرج آرڈیننس کی خلاف ورزی ،مقدمات درج کرنے کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میرج آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنیوالے میرج ہالز کے منیجرز کے ساتھ مالکان کیخلاف بھی مقدمات درج کروانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے شہر کو چار حصوں میں تقسیم کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے اور ان کی نگرانی کے لیے مجسٹریٹس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے ضلع میں میرج آرڈیننس پر مؤثر عمل درآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے سپیشل مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ میرج آرڈیننس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments