اینٹی کرپشن جھنگ کی کارروائی، گرداور اور قانونگو گرفتار

اینٹی کرپشن جھنگ کی کارروائی، گرداور اور قانونگو گرفتار

جعل سازی اور دھوکہ دہی سے جعلی اور ردوبدل شدہ انتقال تیارکرنے کاالزام

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی کرپشن جھنگ نے کارروائی کرتے ہوئے گرداور اور قانونگو کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن تھانہ جھنگ میں درج مقدمہ انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت ایوب چوک، تھانہ کوتوالی کی حدود میں کارروائی کی گئی۔ ریڈنگ آفیسر محمد اختر سعید، سی او اینٹی کرپشن جھنگ نے کارروائی کرتے ہوئے اورنگزیب نامی گرداور، قانونگوئی چیلا، تحصیل و ضلع جھنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی۔مقدمے کے مدعی محمد انور سکنہ موضع چیلا، جھنگ کی درخواست کے مطابق ملزم اورنگزیب نے دیگر نجی ملزموں کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کرکے جعل سازی اور دھوکہ دہی سے جعلی اور ردوبدل شدہ انتقال تیار کیا۔ اسی الزام کے تحت ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...