واٹر فلٹریشن پلانٹ کی موٹر خراب، شہری صاف پانی سے محروم
موٹر مرمت کروا کر پینے کے پانی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جائے :شہری
گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا) احمد پور سیال میں تحصیل کچہری اور تحصیل پریس کلب کے قریب واقع واٹر فلٹریشن پلانٹ کی موٹر ایک ہفتے سے زائد عرصے سے خراب ہے ، جس کے باعث سرکاری ملازمین، صحافیوں اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سہولت میسر نہیں۔شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال غزالہ اصغر سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی خراب موٹر کی فوری مرمت کروا کر پینے کے صاف پانی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments