جھنگ میں ایل پی جی 550 روپے کلو فروخت، شہری پریشان
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہر اور گردونواح میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی۔ ذرائع کے مطابق شہر میں ایل پی جی 550 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے، جو مبینہ طور پر سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بے قابو ہو چکی ہیں، جس کے باعث غریب شہریوں کے لیے دو وقت کی سبزی خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ تاحال کسی پرائس مجسٹریٹ یا متعلقہ افسر نے شہر اور گردونواح کا دورہ کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ نہیں لیا، جس کی وجہ سے دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور اسسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس مجسٹریٹس کو فوری طور پر متحرک کیا جائے اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments