سکولوں میں معیاری تعمیراتی سامان کا استعمال یقینی بنایا جائے :مبشر ایڈووکیٹ

 سکولوں میں معیاری تعمیراتی سامان کا  استعمال یقینی بنایا جائے :مبشر ایڈووکیٹ

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ڈویژنل سینئر نائب صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن گوجرانوالہ مبشر حسین ایڈووکیٹ نے سانحہ پشاور سکول پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز اس طرح کے واقعات کارونما ہونا مقامی انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے کے حکام کا کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،

سانحہ پشاور سکول نے ساری قوم کو رلا کررکھ دیا ہے ۔تعزیتی بیان میں انہوں نے کہ ہمارے حکمران ہوش کے ناخن لیں اورشعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ سکولوں کی عمارتوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق معیاری تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے کمیشن مافیا کے خلاف کارروائی کریں تاکہ اس طرح کے واقعات پیش نہ آسکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...