آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس اپنی مثال آپ ہوگی: خالد محمود اعظم آبادی

آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس اپنی  مثال آپ ہوگی: خالد محمود اعظم آبادی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیت خالد محمود اعظم آبادی نے کہا ہے کہ 15 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس اپنی مثال آپ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت اور مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی کی نظامت میں منعقد ہوگی، جبکہ کانفرنس کے ناظم ایڈیشنل ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ سید سبطین شاہ نقوی ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...