ٹوبہ:فضائی آلودگی بڑھنے لگی، شہریوں کے بیمارپڑنے کاخدشہ

 ٹوبہ:فضائی آلودگی بڑھنے لگی، شہریوں کے بیمارپڑنے کاخدشہ

ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے صنعتی اخراج کی نگرانی کامطالبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ ماحولیات کی مبینہ عدم توجہی کے باعث شہر میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، جس سے شہریوں کی صحت اور معیار زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کالا دھواں، گاڑیوں سے خارج ہونے والی زہریلی گیسیں اور کھلے عام کچرا جلانے کے واقعات فضا کو آلودہ کر رہے ہیں۔ مناسب نگرانی نہ ہونے کے باعث متعدد صنعتی اداروں کی جانب سے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث شہریوں میں سانس کی بیماریوں، دمے ، پھیپھڑوں کے انفیکشن اور دل کے امراض کے حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق آلودہ ہوا میں موجود باریک ذرات سانس کی نالی کو متاثر کرنے کے ساتھ خون میں شامل ہو کر دل کے دورے اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرات بھی بڑھا سکتے ہیں۔گاڑیوں کے دھویں پر قابو نہ پانے سے صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے ، جبکہ شہر میں سموگ اور دھند جیسی کیفیت بھی عام ہوتی جا رہی ہے ، عوامی حلقوں نے محکمہ ماحولیات کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ، صنعتی اخراج کی نگرانی کی جائے ، فلٹریشن سسٹم نصب کرائے جائیں اور عوامی آگاہی مہمات شروع کی جائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...