حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ متحد ہو:قاری شبیر احمد عثمانی
چناب نگر (نامہ نگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی مختلف تنصیبات اور ریاض ایئرپورٹ پر میزائل اور ڈرون حملوں۔۔۔
جبکہ ان کے نتیجے میں جانی نقصان پر شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ فعل ہے ، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مقامات ہیں اور ان کے تحفظ و دفاع کے لیے امت مسلمہ متحد ہے ۔ وہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں اور کسی بھی قوت کو ان کی حرمت و تقدس پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments