ماموں کانجن میں مہنگائی بے قابو، سرکاری نرخ نامے غائب

ماموں کانجن میں مہنگائی بے قابو، سرکاری نرخ نامے غائب

شہری قیمتوں پر مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ،کارروائی کامطالبہ

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا) ماموں کانجن میں مہنگائی بے قابو ہو گئی، پھلوں، سبزیوں اور روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے ۔ دکانوں سے پرائس کنٹرول کے سرکاری نرخ نامے غائب ہیں، جبکہ دکانداروں کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شہری مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں اور قیمتوں پر مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں کے مطابق ضروری اشیاء خریدنے کے لیے بازاروں کا رخ کیا جائے تو قیمتیں ان کے لیے بڑا امتحان بن جاتی ہیں۔

دکانوں پر سرکاری نرخ نامے آویزاں نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو مقررہ قیمتوں کا علم نہیں ہو پاتا، جبکہ بعض دکاندار مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ بازاروں میں سرکاری نرخ نامے آویزاں کرانے کی ذمہ داری کس کی ہے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نگرانی کہاں ہے ؟ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں مقامات پر آویزاں کرائے جائیں، بازاروں میں مؤثر چیکنگ کی جائے اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...