پاک فوج ملک کا دفاع کرنے والی عظیم قوت ہے : قاری سعید احمد

پاک فوج ملک کا دفاع کرنے والی  عظیم قوت ہے : قاری سعید احمد

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) صدر انجمن سبزی فروشان قاری سعید احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے ہماری حفاظت کر رہی ہے۔

اگر کسی نے دین اسلام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا ہے اور اللہ تعالیٰ اور رسول اکرم ﷺ کے فضل و کرم سے دوبارہ ایسا سبق سکھائیں گے جسے آنے والی نسلیں صدیوں یاد رکھیں گی۔ پوری قوم پاک فوج کی بہادری پر فخر کرتی ہے ۔ پاکستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے ۔ ملک کی خاطر جان دینے سے نہ عوام گھبرائی ہے اور نہ ہی ملک کا دفاع کرنے والی پاک فوج۔ ہماری افواج پاکستان کی آن اور شان ہیں اور ہم ملکی سلامتی و بقا کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...