2خواتین اورکمسن لڑکے سے مبینہ اغواکے بعدزیادتی

2خواتین اورکمسن لڑکے سے مبینہ اغواکے بعدزیادتی

منظورکی اہلیہ ،مشتاق کی ہمشیرہ اورعبدالجبارکے بیٹے کو ہوس کانشانہ بنایاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف مقامات پر دوخواتین اورکمسن لڑکے کومبینہ اغوا کے بعدزیادتی کانشانہ بنادیاگیا۔ تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں منظور نامی شہری کی اہلیہ کو ملزم نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دریں اثنا تھانہ بلوچنی کے علاقے میں مشتاق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کو ملزم نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔علاوہ ازیں تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں عبدالجبار نامی شہری کے کمسن بیٹے کو ملزم نے مبینہ طور پر قابو کرلیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...