غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے 9 مقامات کیخلاف کارروائی

 غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کے 9 مقامات کیخلاف کارروائی

چک نمبر 283 گ ب میں فلنگ سٹیشن کے 2پٹرول ڈسپنسر ضبط کر لیے گئے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کی انفورسمنٹ ٹیم نے سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کی نگرانی میں ضلع بھر میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور بغیر فارم ‘کے ’ چلنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ میں ملوث نو مقامات سے ریفلنگ کا سامان ضبط کر لیا گیا۔مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ، پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی جڑانوالہ کے ہمراہ چک نمبر 283 گ ب میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چودھری فلنگ سٹیشن کے دو پٹرول ڈسپنسر ضبط کر لیے گئے۔

مالک کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت تھانہ منڈی روڈالہ جڑانوالہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔سول ڈیفنس کی انفورسمنٹ ٹیم نے ملک پور، قبرستان موڑ جڑانوالہ روڈ، نشاط آباد پل، شیخوپورہ روڈ، جمیل آباد، چک نمبر 125 گ ب جڑانوالہ، 240 موڑ جڑانوالہ اور چک نمبر 283 گ ب جڑانوالہ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔محکمہ سول ڈیفنس فیصل آباد کے مطابق عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ اور پٹرول کی غیر قانونی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...