جھنگ:گھریلو ناچاقی پر رشتہ داروں میں جھگڑا، 3 خواتین زخمی

جھنگ:گھریلو ناچاقی پر رشتہ داروں میں جھگڑا، 3 خواتین زخمی

65 سالہ جنت بی بی، 35 سالہ نسیم بی بی اور 37 سالہ نوراں بی بی ہسپتال داخل

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موضع کھولڑا پرانا میں گھریلو ناچاقی پر رشتہ داروں کے درمیان پرتشدد جھگڑے کے نتیجے میں تین خواتین زخمی ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق جھگڑے میں 65 سالہ جنت بی بی، 35 سالہ نسیم بی بی اور 37 سالہ نوراں بی بی زخمی ہوئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں مزید طبی امداد دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...