اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، مقتول کا ساتھی ہی قاتل نکلا
اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا، مقتول کا ساتھی ہی قاتل نکلا کاشف کی لاش 3 روز قبل فیکٹری کے عقب میں زمین میں دفن شدہ ملی تھی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پولیس نے تین روز قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، مقتول کا ساتھی ہی قاتل نکلا۔تھانہ بلوچنی کے علاقے میں مقتول کاشف کی لاش تین روز قبل فیکٹری کے عقب میں زمین میں دفن شدہ حالت میں برآمد ہوئی تھی۔ ملزم عماد اور مقتول کاشف نواز ایک نجی مل میں اکٹھے کام کرتے تھے ۔ ملزم نے مقتول کا اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے رقم نکلوائی تھی، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ ملزم عماد نے چھری کے وار کرکے کاشف کو قتل کر دیا اور جرم چھپانے کے لیے لاش کو زمین کھود کر دفن کر دیا۔ پولیس نے تکنیکی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments