چک 274 ج ب سرہالہ کی سڑک کئی دہائیوں سے تعمیر نو کی منتظر

 چک 274 ج ب سرہالہ کی سڑک کئی دہائیوں سے تعمیر نو کی منتظر

چک 274 ج ب سرہالہ کی سڑک کئی دہائیوں سے تعمیر نو کی منتظرسڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی رہائشیوں،طلبہ و طالبات کو آمدورفت میں مشکلات

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )حلقہ این اے 100 کے چک نمبر 274 ج ب سرہالہ کی مرکزی سڑک کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود دوبارہ تعمیر نہ ہو سکی، جبکہ سیوریج کے مسائل نے بھی علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی رہائشیوں، بالخصوص طلبہ و طالبات کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ بارش کے دوران صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے ، جبکہ میت کو قبرستان لے جانا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے عوامی نمائندوں کی جانب سے متعدد بار وعدے کیے گئے ، تاہم تاحال عملی اقدامات دکھائی نہیں دے رہے ۔ سڑک کی خراب حالت اور سیوریج کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...