ٹھیکریوالہ: درزی کی دکان پر فائرنگ سینے پر گولی لگنے سے نوجوان زخمی

ٹھیکریوالہ: درزی کی دکان پر فائرنگ  سینے پر گولی لگنے سے نوجوان زخمی

ٹھیکریوالہ (نمائندہ دنیا) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے چک نمبر 275 ج ب، پینسرہ میں مسلح ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر درزی کی دکان پر فائرنگ کر دی۔۔۔

جس کے نتیجے میں سینے پر گولی لگنے سے 24 سالہ ٹیلر ماسٹر رحمان مجاہد سکنہ چک نمبر 275 ج ب، پینسرہ زخمی ہو گیا، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...