مدینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 72 لاکھ چوری کے 2ملزم گرفتار

مدینہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، 72 لاکھ چوری کے 2ملزم گرفتار

ملزمان بابر اور احسان کے قبضہ سے چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مدینہ ٹاؤن پولیس نے 72 لاکھ سے زائد کی چوری کا سراغ لگا لیا، 2ملزم گرفتار کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں ملزمان بابر اور احسان نے بلال احمد کے گھر کے تالے توڑ کر 72 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، امریکی ڈالر اور نقدی چوری کر لی تھی، پولیس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہو ئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا اور ملزمان سے چوری شدہ طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لی جبکہ دیگر مسروقہ مال کی برآمدگی کے لیے تفتیش جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...