جھنگ :مہنگائی ،مبینہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت جاری

 جھنگ :مہنگائی ،مبینہ ملاوٹ  شدہ دودھ کی فروخت جاری

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی من مانے نرخوں پر فروخت کے باعث غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، محکمہ فوڈ اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی اور مبینہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف بے روزگاری اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے ، جبکہ دوسری جانب بعض دکاندار مبینہ طور پر من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔ بالخصوص دودھ اور دہی جیسی بنیادی غذائی اشیا کی قیمتوں اور معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض مقامات پر دودھ میں پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ کرکے اسے 240 سے 250 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دودھ کے معیار کی لیبارٹری ٹیسٹنگ کرائی جائے ، ملاوٹ ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور دودھ و دہی کے سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...