ڈیرے سے لاکھوں کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ڈیرے کے تالے توڑ کر ملزمان پیٹر انجن، واٹر پمپ، آہنی گیٹ اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے ایکسپریس وے پر واقعہ فیصل نامی شہری کے ڈیرے سے رات کی تاریکی میں ملزمان تالے توڑ کر پیٹر انجن، واٹر پمپ، بجلی کی تاریں، آہنی گیٹ اور دیگر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments