ریحان قتل کے ملزم کو انجام تک پہنچانے کی ضرورت :چودھری شفیق

 ریحان قتل کے ملزم کو انجام تک  پہنچانے کی ضرورت :چودھری شفیق

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ ملتان میں 15سالہ یتیم بچے کے قتل میں ملوث ملزم سمیت اس قسم کے واقعات میں ملوث ملزموں کوکیفر کردارتک پہنچانا انصاف کی فراہمی ہے۔۔۔

فیصل آباد کے صنعت کاریحان اشرف کے قتل میں ملوث ملزم کوبھی انجام تک پہنچانے کی ضرورت ہے -پولیس اورنظام عدل میں اصلاحات کی جائیں سنگین جرائم میں ملوث فیصلوں سے انجام تک پہنچ جاتے ہیں اگر خامیاں نہ ہوں توپولیس مقابلوں پرسوال نہ اٹھائے جائیں۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کے دوران قتل بداخلاقی اوردیگرسنگین واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، نظام عدل درست اورپولیس تفتیش درست ہوتوملزموں کوفوری سزائیں مل سکتی ہیں، لوگ انصاف کے لئے دربدرپھرتے ہیں مگر انہیں فوری انصاف نہیں ملتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...