بھوانہ میں12 سالہ مغوی کی لاش برآمد ،ایک ملزم گرفتار
چنیوٹ،بھوانہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہونے والے 12سالہ لڑکے کی لاش برآمد، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابقتھانہ بھوانہ کی حدود اڈا نلکا کے رہائشی شاہد عباس شیخ کا 12سالہ بیٹا محمد علی 14 اکتوبر کو گھر سے گوشت لینے نلکا اڈا دکان پر گیا اور لاپتہ ہو گیا، جس پر تھانہ بھوانہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کامقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی ،گزشتہ روز امجد ثاقب سٹیڈیم کے قریب ریت کے ٹیلوں سے اس کی لاش برآمد ہو گئی، پولیس نے ایک ملزم (و) کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments