سرکاری خزانے کے استعمال پر حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا:اعجاز چودھری

سرکاری خزانے کے استعمال پر حکمرانوں  کو جواب دینا ہوگا:اعجاز چودھری

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ سرکاری خزانہ عوام کا پیسہ ہے ۔

جسے غریبوں کے علاج، تعلیم اور بنیادی ضروریات پر خرچ ہونا چاہیے ، اس لیے حکمرانوں کو اخراجات کا حساب دینا ہوگا۔ حکومتی اتحادی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حوالے سے کرپشن کا بیان سامنے آنا کوئی معمولی بات نہیں۔ چودھری سالک نے بہت بڑا بیان دیا ہے اور یہ لمحہ فکریہ ہے ۔ یہ بات کوئی عام وزیر نہیں بلکہ چوہدری شجاعت حسین کا بیٹا کہہ رہا ہے ، جن کا بھائی بھی پنجاب میں وزیر ہے ۔ وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اگر یہ بات کر رہے ہیں تو حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ اس سے پہلے بھی تین وزرا اس نوعیت کے بیانات دے چکے ہیں۔ سرکاری جہاز کا معاملہ تو بہت بڑی بات ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...