شہر سے تجاوزات خاتمے کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کی زیر صدارت نگران ایپ کا اہم جائزہ اجلاس ہوا۔
ڈی سی نے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے بروقت حل کے لیے شہر میں میونسپل سروسز کی براہِ راست مانیٹرنگ اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈی سی نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ لاہور کے میونسپل نظام کو ملک بھر میں پرکھا جاتا ہے اور نگران ایپ کی بدولت پورا سسٹم لائیو مانیٹرنگ پر منتقل ہو چکا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مسائل کی بروقت نشاندہی اور مؤثر ردعمل سے میونسپل سروسز میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments