ڈی آئی جی کی کھلی کچہری، شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری
شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ،علی وسیم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری کیے ۔ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے ۔ڈی آئی جی نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ، شہری بلا کسی سفارش براہ راست کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments