ستھرا پنجاب ، ثمرات ہر شہری تک پہنچائے جائیں:چودھری محمد اکمل

 ستھرا پنجاب ، ثمرات ہر شہری تک  پہنچائے جائیں:چودھری محمد اکمل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز و منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی چوہدری محمد اکمل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے ثمرات ہر شہری تک پہنچانے اور صفائی کے نظام میں نمایاں بہتری لانے کے لیے تمام متعلقہ افسراپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔

صفائی کے انتظامات کی مؤثر نگرانی، فیلڈ عملے کی حاضری اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایت پر ستھرا پنجاب ایجنسی کے فیلڈ مانیٹرنگ افسران (ایف ایم اوز) کے لیے منعقدہ اورینٹیشن سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیشن میں ضلع بھر کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے خصوصی شرکت کی۔چوہدری محمد اکمل نے فیلڈ مانیٹرنگ افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کے انتظامات کی مسلسل نگرانی کریں، کارکردگی میں موجود خامیوں کی نشاندہی کریں اور ان کے فوری تدارک کے لیے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔بعدازاں ستھرا پنجاب ایجنسی کے کنٹرول روم میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے خصوصی بریفنگ اور سوال و جواب کے سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری محمد اکمل نے ستھرا پنجاب ایجنسی کے طریقہ کار، آپریشنل امور، فیلڈ مانیٹرنگ اور کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...