گورنمنٹ کالج آف سائنس سمن آباد میں ہراسمنٹ کیخلاف آگاہی سیمینار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ریجنل آفس خاتون محتسب پنجاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج آف سائنس سمن آباد میں ہراسمنٹ کیخلاف آگاہی سیمینار منعقد ہوا، جس میں خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سیمینار میں ریجنل کوآرڈینیٹر خاتون محتسب پنجاب پروفیسر خالد حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر حبیب الرحمن، ادارے کے پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد، اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نجمہ افضل خان نے کہا ہراسمنٹ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مؤثر اقدامات جاری ہیں سرکاری اداروں میں ہراسمنٹ ایکٹ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنیکا بنیادی مقصد خواتین کو جائے ملازمت پر سازگار اور محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنانا ہے ایسے تربیتی اور آگاہی سیشنز کا تسلسل کیساتھ انعقاد یقینی بنایا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments