پارلیمنٹ ہائوس ،لاجز ،ارکان کی سکیورٹی موثر بنانے کی ہدایت

 پارلیمنٹ ہائوس ،لاجز ،ارکان کی سکیورٹی موثر بنانے کی ہدایت

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے پارلیمنٹ ہا ئوس بالخصوص پارلیمنٹ لاجز کی سیکیورٹی جدید ٹیکنالوجی، مو ثر نگرانی کے نظام اور جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اہمیت کے حامل مقامات پر سکیورٹی کے اعلی ترین معیار کو یقینی بنایا جائے ۔پارلیمنٹ ہائوس میں ڈی آئی جی یکیورٹی اسلام آباد عمر فاروق سے ملاقات کے دوران ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پارلیمنٹ ہائوس اور پارلیمنٹ لاجز میں ارکانِ پارلیمنٹ، سینیٹ و قومی اسمبلی کے اراکین اور عام شہریوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری کو سراہتے ہوئے اسلام آباد پولیس اور متعلقہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ۔اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو وفاقی دارالحکومت کی موجودہ سکیورٹی صورتحال، امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے پاسپورٹ کے اجرا کے نظام میں بہتری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...