ڈیجیٹل والٹ،انٹر آپریبلٹی کا نظام خواتین کیلئے حکومت کا اہم اقدام ، روبینہ خالد
اسلام آباد (اے پی پی) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ اور انٹر آپریبلٹی کا نظام۔۔
خواتین مستحقین کے لیے حکومت کا اہم اقدام ہے جس کے تحت وہ ملک کے کسی بھی شہر میں چھ پارٹنر بینکوں کے مجاز ریٹیلرز سے اپنی ادائیگی وصول کر سکیں گی۔ بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں براہ راست الیکٹرانک کچہری کے دوران ملک بھر سے 25 افراد نے ٹیلی فون کے ذریعے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ چیئرپرسن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments