بکرمنڈی کے سامنے غیرقانونی مویشی منڈی ،ٹریفک جام

بکرمنڈی کے سامنے غیرقانونی مویشی منڈی ،ٹریفک جام

بی آرٹی منصوبہ پر کام کی وجہ سے شیخوپورہ روڈ استعمال کرنے والوں کو مشکلات

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)شیخوپورہ روڈ پر ضلعی انتظامیہ سے منظور شدہ بکرا منڈی کے سامنے سڑک پرجانوروں کی غیر قانونی بکرا منڈی قائم ہو گئی ، جی ٹی روڈ پر بی آرٹی منصوبہ پر کام کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد شیخوپورہ روڈ استعمال کرتی ہے لیکن صبح سویرے سڑک پر جانور فروخت کرنے سے ٹریفک کا بھی رش لگ جاتاہے ،غیر قانونی بکرا منڈی کی وجہ سے متعدد جانور ٹریفک حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گاڑیوں کا بھی نقصان پہنچا ۔ شیخوپورہ روڈ منی سٹیڈیم کے ساتھ برسوں سے منظور شدہ بکرا منڈی قائم ہے ،منڈی سڑک سے پیچھے ہے جہاں جانور فروخت ہوتے ہیں،منڈی کے سامنے سڑک پر جانور فروخت کرنے والوں نے غیر قانونی منڈی بنالی ہے جو صبح ساڑھے چھ بجے سے 9بجے تک قائم رہتی ہے ، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے غیر قانونی مویشی منڈی کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے ۔ منظور شدہ منڈی میں جانور فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جب پیرا فورس آتی ہے تو یہ غیر قانونی مویشی منڈی والے جانور لے کر گلیوں میں چلے جاتے ہیں اور پیرا فورس کے جانے کے بعد واپس آجاتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...