الیونتھ ایونیو کی تعمیر:جی10 میں قائم ہفتہ وار اتوار، خواتین بازار بند

الیونتھ ایونیو کی تعمیر:جی10 میں قائم ہفتہ وار اتوار، خواتین بازار بند

ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بازار کو فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت ،عارضی ڈھانچے ہٹانے کا حکم ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حکم نامہ ایم سی آئی کے چیف آفیسر کی منظوری سے جاری کیا گیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی)نے الیو نتھ ایونیو کی تعمیر کے منصوبے کے پیش نظر سیکٹر جی 10میں قائم ہفتہ وار اتوار بازار اور خواتین بازار فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ دفتری حکم نامے کے مطابق جی 10میں رائٹ آف وے پر عارضی طور پر قائم ہفتہ وار اتوار بازار اور خواتین بازار کی جگہ کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ الیو نتھ ایونیو کی تعمیر کی منظوری سی ڈی اے کے ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (ڈی ڈبلیو پی) نے ستمبر 2026 میں ہونے والے اجلاس میں دی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن طارق لطیف کی جانب سے جاری حکم نامے میں ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بازار کو فیصلے پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ، جبکہ انفورسمنٹ و عمل درآمد کے شعبے کو متعلقہ حکام کی ہدایات کے مطابق بازار کے عارضی ڈھانچے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے ۔حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ ایم سی آئی کے چیف آفیسر کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...