ریسکیو اہلکاروں نے مریض کی امانت لواحقین تک پہنچا کر دل جیت لئے
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا) ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے دیانت داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے شہری کے 22 ہزار روپے نقد، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ایک شہری کو مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھلا کر بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شہری کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹھارہ ہزاری منتقل کر دیا۔اس دوران ریسکیو اہلکاروں کو مریض کے سامان سے 22 ہزار روپے نقد، ایک موبائل فون اور دیگر ضروری اشیا ملیں، جنہیں بحفاظت اپنی تحویل میں رکھا گیا اور بعدازاں مریض کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments