ڈی جی ایل ڈی اے کابرکی روڈ کا دورہ 45 فیصد تعمیراتی کام مکمل ،بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے کابرکی روڈ کا دورہ  45 فیصد تعمیراتی کام مکمل ،بریفنگ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے برکی روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔

چیف انجینئر اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ایس ڈی او لیسکو اور اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے بریفنگ میں بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا 45 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے، برکی روڈ چوڑا کرکے 6 لین بنائی جا رہی ہے۔ 6.1 کلومیٹر حصے سے 108 بجلی کے کھمبے منتقل ہو نگے جبکہ سڑک کے اطراف نئے کھمبے نصب کر دیئے گئے ہیں۔ کھمبوں کی منتقلی کا عمل لیسکو شیڈول کے مطابق شٹ ڈاؤن کے بعد چند روز میں مکمل کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے لیسکو حکام کو بقیہ کھمبے جلد منتقل کرنے اور کام کے دوران پانی کا چھڑکاؤ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...