گورنمنٹ کالج میں 5 ڈیجیٹل سسٹمز کی افتتاحی تقریب

گورنمنٹ کالج میں 5 ڈیجیٹل سسٹمز کی افتتاحی تقریب

خدمات فراہمی بہتر بنانے کیلئے ڈیجیٹل پنجاب کادائرہ کاربڑھایاجارہا:چیف سیکرٹری

لاہور (خبر نگار)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے ڈیجیٹل پنجاب اقدامات کا دائرہ کار تعلیمی اور نیم خودمختار اداروں تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ دفتری امور میں شفافیت، انتظامی کارکردگی اور خدمات فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے ۔وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں پانچ ڈیجیٹل سسٹمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ ان میں پنجاب حکومت کا ای فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم (ای فاس)اور ادارے کے اپنے تیار کردہ چار ڈیجیٹل پورٹلز شامل ہیں۔ پنجاب حکومت نے ای فاس پی آئی ٹی بی کے ذریعے بلامعاوضہ فراہم کیا ہے۔

چیف سیکرٹری نے پنجاب کی تمام جامعات میں ای فاس کے جلد نفاذ کی ہدایت کرتے گورنمنٹ کالج کے ڈیجیٹل نظام کو دیگر جامعات کیلئے قابل تقلید قرار دیاار کہا ادارہ دیگر تعلیمی اداروں کو بھی اپنے تجربے اور تکنیکی مہارت سے فائدہ پہنچائے ۔قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عمر چودھری نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج میں ای فاس کے نفاذ سے وی سی آفس سے فیکلٹی ممبران تک 400 سے زائد صارفین آن لائن گورننس پر منتقل ہو چکے ہیں اوروہ اس پیمانے پر ای فاس نافذ کرنیوالا پاکستان کا پہلاادارہ ہے ۔ادارے کے اپنے تیار کردہ سسٹمز میں جی سی سوسائٹیز پورٹل، جی سی ہیلپ ڈیسک، وی سی آفس پورٹل اور تاریخی دستاویزات کے تحفظ کیلئے جی سی آرکائیوز شامل ہیں۔ یہ سسٹمز طلبہ کی سرگرمیوں، انتظامی امور، شکایات ازالے اور تاریخی ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنانے میں مددکرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...