نہرخیام پر متنازع تعمیرات کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

نہرخیام پر متنازع تعمیرات کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے کلفٹن میں نہرِ خیام پر متنازع تعمیرات کے خلاف جماعت اسلامی کی آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو نہرِ خیام پر جاری تعمیرات کے حوالے سے جامع اور تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 19 نومبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لیے بغیر تعمیرات شروع کردی گئیں، منصوبے کا پی سی ون اور ماحولیاتی اثرات کے جائزے کی رپورٹ فراہم نہیں کی جارہی جبکہ سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ کے تحت منظور شدہ پلان بھی پیش نہیں کیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ ماسٹر پلان کے برعکس نہر کی چوڑائی کم کرنا غیرقانونی ہے ، نہرِ خیام پر جاری غیرقانونی تعمیرات اور ڈھانچوں کو مسمار کرنے کا حکم دیا جائے ۔ درخواست بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ اور دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ، کے ایم سی، سیپا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...