کوریا کا نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کو واٹر پیوریفکیشن پلانٹ عطیہ
کوریا کا نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کو واٹر پیوریفکیشن پلانٹ عطیہمقصد طالبات کو صاف پانی فراہم کرنا اور صحتمند تعلیمی ماحول کو فروغ دیناہے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (کوئیکا) کے پاکستان آفس نے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کو ریورس اوسموسس (آر او) واٹر پیوریفکیشن پلانٹ عطیہ کیا ہے ۔ کوئیکا پاکستان آفس اور کوئیکا ایلومنائی ایسوسی ایشن پاکستان کے اشتراک سے یہ پلانٹ گزشتہ روز فعال حالت میں یونیورسٹی کے حوالے کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد یونیورسٹی میں زیر تعلیم تقریباً 3,200 طالبات کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنا اور صحت مند تعلیمی ماحول کو فروغ دینا ہے ۔ حوالگی کی تقریب میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راشد مسعود، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد قمر خان، رجسٹرار سلمان سیف، ڈین فیصل آباد بزنس سکول پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد بیگ، ڈائریکٹر ورکس پروفیسر ڈاکٹر طلحہ علی ہمدانی، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر دانش بے تاب، چیئرمین شعبہ میٹریلز ڈاکٹر عثمان جبکہ کوئیکا پاکستان آفس کے کنٹری ڈائریکٹر ڈونگل اوہ، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم سوڈام بیک، سینئر کوآرڈینیٹر مسٹر سیہیوک مون اور کوآرڈینیٹر مسٹر سونگ نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments