شاہد عظیم ،محمد زاہد اورمحمد طاہر چودھری کی والدہ کی نماز جنازہ ادا

شاہد عظیم ،محمد زاہد اورمحمد طاہر چودھری کی والدہ کی نماز جنازہ ادا

جنازہ میں سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکتمرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعا آج صبح 10 بجے ہوگی

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)یعقوب گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد عظیم چودھری، امریکہ میں مقیم محمد طاہر چودھری اور ایمپائر سیڈ کارپوریشن کے محمد زاہد چودھری کی والدہ جو گزشتہ رات انتقال کر گئی تھیں،ان کی نماز جنازہ واپڈا ٹاؤن فیز ون ملتان میں ادا کر دی گئی ۔ ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و اجتماعی دعا آج صبح 10 بجے مرکزی جامع مسجد واپڈا ٹاؤن فیز 1 بلاک اے ملتان میں ہو گی۔نماز جنازہ میں پی سی پی اے کے سابق چیئرمین اور یعقوب گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹو راؤ محمد افضل یعقوب،پاکستان سیڈ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بابا فرید سیڈ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آصف علی گوجر،سینیٹر رانا محمود الحسن، ایم پی اے ثاقب خورشید، ایم پی اے رانا اقبال سراج، سابق ایم پی اے حاجی عطاء الرحمن ،محمد اعظم چیئرمین سائبان گروپ، ناصر شکیل ایگروٹیک، ڈاکثر بلال ڈائریکٹر، آصف مجید چیئرمین ایویال گروپ سابق صدر ملتان بورڈ آف مینجمنٹ،ڈاکٹر شفیق پتافی چیئرمین سن کراپ گروپ، ذوالفقار چیئرمین پیٹرون گروپ، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر فہیم اقبال قاضی ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی آصف خورشید ،بیرسٹر راؤ وقار افضل،بشارت علی چودھری،سابق یو سی ناظم چودھری سعید اختر،کرنل راؤ شہزاد سرور، سیکرٹری جمخانہ فیصل کمبوہ، ڈاکٹر محمود نیاز،چودھری عباس مسعود سابق ضلعی چیئرمین بیت المال وہاڑی، میاں ممتاز فلاور ایگرو،عابد سلطان، مرکزی انجمن تاجران کے طاہر شریف ، جاوید اقبال،جمیل گوجر،عمر وحید جٹ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...