لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ جلد فعال کرنے کا فیصلہ

لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ جلد فعال کرنے کا فیصلہ

بچوں کو تشدد، اغوا، استحصال اور جبری مشقت سے تحفظ فراہم کرنا ترجیح قرار

لودھراں (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا ہے کہ لودھراں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کو جلد فعال کر دیا جائے گا، جو گمشدہ اور لاوارث بچوں کی بازیابی، چائلڈ لیبر کی روک تھام اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے خدمات انجام دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 100 میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی نئی تعمیر ہونے والی عمارت کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے عمارت کے مختلف حصوں اور دفاتر کا معائنہ کیا، جبکہ متعلقہ عملے نے انہیں محکمہ کی کارکردگی، ذمہ داریوں اور مجوزہ امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بچوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ بچوں پر تشدد، اغوا، استحصال، جبری مشقت اور کم عمری کی شادی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بچوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنائے گا۔ بچوں کے حقوق غصب کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے معاشرے میں شعور اجاگر کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ یونٹ کے فعال ہونے سے گمشدہ، لاوارث اور بے سہارا بچوں کو تحفظ اور محفوظ پناہ گاہ میسر آئے گی۔ اس موقع پر شازیہ اختر سمیت متعلقہ عملے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...