لواری ٹنل کی تزئین و آرائش ، مرمت و بحالی کا کام تیز کرنیکی ہدایت

 لواری ٹنل کی تزئین و آرائش ، مرمت و بحالی کا کام تیز کرنیکی ہدایت

چترال میں بہتر روڈ نیٹ ورک ملک بھر سے سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا،علیم خان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ لواری ٹنل کی تزئین و آرائش ، مرمت و بحالی اور چترال میں این ایچ اے کی شاہراہ این 45 پر ہونے والے کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے ،شمالی علاقہ جات کی شاہراہیں بالخصوص لواری ٹنل چین ، افغانستان اور دیگر ممالک کے لئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہے ،اسی طرح چترال میں بہتر روڈ نیٹ ورک ملک بھر سے سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این ایچ اے حکام کے ہمراہ چترال کے دورے میں اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے کیا جہاں انہیں این ایچ اے کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے قومی شاہراہ این 45 سمیت مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور کاموں کی جلد تکمیل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ وفاقی دورے کے دوران چترال کے عمائدین نے وفاقی وزیر کو این ایچ اے سے متعلق عوامی شکایات سے آگاہ کیا، جس پر عبدالعلیم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ریلیف فراہم کرنے اور عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے چترال آمد سے پہلے لواری ٹنل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے این ایچ اے کے جاری ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ٹنل کے اندرونی و بیرونی حصوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...