جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں،سی پی او
ملتان (کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان اختر فاروق نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد طاہر اور ایس پی صدر نعمان ظفر کے ہمراہ۔۔
صدر ڈویژن کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں صدر ڈویژن میں جرائم کی صورتحال، پولیس کی کارکردگی اور امن و امان کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔سی پی او ملتان نے افسروں کو جرائم کی روک تھام، ملزموں کی گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر جلد یکسو کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments